شام اور عراق کا شیرازہ بکھرنے سے بچانا ترکی کی ترجیح ہے، مشیرترک صدر

جمعرات 17 نومبر 2016 12:14

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) بین الاقوامی امور پر ترک صدر کے مشیر کا کہنا ہے کہ شام اور عراق کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچانا ترکی کی اولین ترجیح ہوگی۔ ایزی سوسن نے امریکی نشریاتی ادارہ کو بتایا کہ میرے خیال میں مشرق وسطیٰ کو اب بھی توقع ہے کہ ہم اب بھی اِن ملکوں میں اتحاد پیدا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایسے میں، جب عراق اور شام داعش کے ساتھ تنازع میں الجھا ہوا ہے اور شام میں خانہ جنگی جاری ہے، ترکی سمجھتا ہے کہ اتحاد کی سوچ کو فروغ دے کر علاقائی اور فرقہ وارانہ مخاصمتیں ختم کی جاسکتی ہیں، جن کا بنیادی طور پر ایران اور سعودی عرب سے تعلق ہے۔

اٴْنھوں نے کہا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور ایران کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔ بقول اٴْن کے، اس معاملے میں ترکی کی صورت حال منفرد ہے اور یہ کہ جب بھی ہم اٴْن کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں، ہم ہمیشہ اتحاد کو فروغ دینے کی بات کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :