امریکہ کا دہشتگردی کے خلاف علاقائی تعاون بڑھانے پر زور

بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی تباہ کن ہے، دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کی پریس بریفنگ

جمعرات 17 نومبر 2016 12:12

امریکہ کا دہشتگردی کے خلاف علاقائی تعاون بڑھانے پر زور
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات دہشت گردی کے خلاف مزید تعاون پر زور دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران بلو چستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں سے متعلق سوال پر کہا کہ امریکا خطے میں دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھے گا۔ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی تباہ کن ہے اور اس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :