لاہور : محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی ، 8 دہشتگرد گرفتار
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 17/11/2016 - 12:12:34 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 12:12:31 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 12:12:27 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 12:12:23 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 12:12:21 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 11:57:57 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 11:53:37 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 11:48:52 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 11:37:52 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 11:31:17 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 11:34:31
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

لاہور : محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی ، 8 دہشتگرد گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17نومبر 2016ء): صوبائی دارالحکومت لاہور میں محکمہ انسداد دہشتگردی کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 8 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشتگردوں میں نبیل عرف ابی اور ساتھی شامل ہیں۔ نبیل عرف ابی لوگوں کو سوشل میڈیا پر ورغلاتا تھا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مبینہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ اور یہ گروہ شہریوں کو شام اور افغانستان بھجواتا تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشتگردوں سے تحریری مواد ، رکنیت سازی کے دستاویزات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
17/11/2016 - 11:57:57 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان