بیر کے پو د ے دسمبر کے آخر تک لگا نے کی ہد ایت

جمعرات 17 نومبر 2016 11:48

سلانوالی۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)ز ر عی ماہرین نے بیر کے کا شت کا رو ں کو ہد ایت کی ہے کہ و ہ ا گست ستمبر میں پیوند کیے گئے پو د ے دسمبر کے آخر تک کھیت میں لگا د یں،۔انہوں نے بتایا کہ بیر ہر قسم کی ز مین میں با آسانی ا گا یا جا سکتا ہے لیکن بہتر پیداوار گہر ی ،ریتلی، میر ا اور چو نے وا لی ز مینوں سے حاصل ہوتی ہے ۔

بیر کا پو د ا ریتلی اور شو ر ز د ہ ز مینوں میں بھی مناسب پیداوار دیتا ہے اور کم آبپاش علاقوںمیں بھی با آسانی کا شت کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتا یا ہے کہ ز مین میں جس جگہ پو دا لگا نا مقصود ہو و ہا ں 1*1میٹرسا ئز کا گھڑا کھو دیں ،گڑ ھا کھودتے وقت اوپر کی 30سینٹی میٹر ایک طرف رکھیں اور باقی مٹھیں ا لگ رکھیں ،گڑھے کو 2سے 3ہفتے کیلئے کھلا چھوڑ دیں ،پو د ے لگا نے سے کم از کم 2ہفتے پہلے گڑھو ں کی او پر وا لی ا یک فٹ مٹی کے بر ابر ایک حصہ بھل اور ایک حصہ گو بر کی گلی سڑ ی کھاد اچھی طرح ملا کر بھر دیں ،اس جگہ کو سطح ز مین سے تھوڑ ا اونچا رکھیں اور پانی لگا د یں ۔

وترآنے پر گڑھے کا لیو ل ز مین کے برا بر کر دیں اور پو د ے لگا د یں۔ پو د ے لگا نے کے بعد ا ن کو ا ر د گر د سے اچھی طرح د با دیں اور آبپاشی کریں ۔