آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنا ہدف، تیسرے اور آخری میچ میں بھی اپنی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنا ہدف، تیسرے اور آخری میچ میں بھی اپنی کارکردگی کی بدولت ٹیم کو فتوحات دلانے کیلئے بے تاب ہوں، کائل ایبٹ

پروٹیز کو کینگروز کے خلاف سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل، تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 نومبر سے شروع ہوگا

ایڈیلیڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر کائل ایبٹ نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنا ہدف ہے، مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو آئندہ میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا، اپنی کارکردگی کی بدولت ٹیم کو مزید فتوحات دلانے کیلئے بے تاب ہوں۔

ایبٹ نے کینگروز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے میچ میں 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اس عمدہ کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

17/11/2016 - 11:16:59 :وقت اشاعت