کینڈئن وزیر کا شام کے بارے خفیہ اجلاس کے انعقاد کا انکشاف

جمعرات 17 نومبر 2016 11:16

ٹورنٹو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ترک ریڈیو کے مطابق کینیڈا کے وزیر خارجہ اسٹیفن ڈیون نے کہا ہے کہ شامی مخالفین،اقوام متحدہ اور شام کی سماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت 15 مختلف ممالک کے وفود 11 تا 13 نومبر کے درمیان ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں روس اور ایرانی نواز اسد انتظامیہ کے علاوہ دیگر گروہوں کے درمیان دشمنی کی فضا کے خاتمے کیلیے امن مذاکرات کے آغاز پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈیون نے کہا کہ کینیڈا اور اس کے دوست ممالک شام میں بحالی امن کیلیے کوششیں کر رہے ہیں اور ہم چاہتیہیں کہ شام میں فی الفور خانہ جنگی کا خاتمہ ہو سکے۔ اس سلسلے میں کینیڈا میں متعین ترک سفیر سلچوک اونال نے اجلاس میں پناہ گزینوں اور شام کی موجودہ صورتحال پر ایک رپورٹ پیش کی اور پی کیکے اور اس کی شام میں مصروف عمل شاخ پی وائی ڈی کے بارے میں بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں امریکہ،برطانیہ،فرانس،اٹلی،ڈنمارک،ہالینڈ،ناروے،سویڈن ،اردن اور بعض دیگرممالک کے نمائندے شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :