امریکی فوجیوں، اہلکاروں کے خلاف مبینہ جنگی جرائم کی تفتیش بے جا ہو گی، امریکا

جمعرات 17 نومبر 2016 11:14

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان میں واشنگٹن کے فوجیوں اور جاسوسوں کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے کوئی بھی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو کے مطابق تفتیش اور احتساب کا امریکا کا اپنا نظام انتہائی مضبوط اور بااثر ہے اور اس نظام کا دنیا کے کسی بھی ملک سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ ٹروڈو کے بقول بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے امریکی اہلکاروں کے خلاف جنگی جرائم کے مبینہ ارتکاب سے متعلق کوئی بھی تفتیش غلط اور بے جا ہو گی۔ امریکا اس عالمی عدالت کا رکن ملک نہیں ہے۔