دبئی: 19سالہ طالب علم کو ٹویٹر پر دوسرے نوجوانوں کو جنسی بے راہ روی پر اکسانے کے جرم میں تین ماہ قید کی سزا
جمعرات 17 نومبر 2016 09:23
ابو ظہبی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17نومبر 2016 ): دبئی کریمنل کورٹ نے 19سالہ مراکشی شہری کو ٹویٹر اکاؤنٹ بنا کر دوسرے نوجوان طالب علموں کو جنسی بے راہ روی کے لیئے اکسانے پر تین ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق 19سالہ طالب علم نے غلط مقصد کے لیے ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا اور پھر اپنے دوستوں کو اس کے استعمال کے لیے بھی کہا۔
(جاری ہے)
ملزم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر خواتین کی برہنہ تصاویر بھی اپلوڈ کی تھیں۔
جبکہ دوستوں کو بتایا تھا کہ یہ تمام خواتین بھی اس غلط حرکات میں شامل ہیں۔پولیس نے سائبر کرائم یونٹ کے ساتھ مل کر مراکشی شہری کے فلیٹ پر چھاپہ مارا اور حراست میں لے کر تمام تحقیقات کیں ۔ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ ٹویٹر اکاؤنٹ غلط مقاصد کے لیے استعمال کر تا تھا ۔عدالت نے تمام ثبوتوں کی بنا پر ملزم کو تین ماہ قید اور ڈی پورٹ کرنے کا حکم سنا دیا۔ْمزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.