عمان:ایشیائی شہری منشیات سمگلنگ کرنے کے جرم میں گرفتار

جمعرات 17 نومبر 2016 09:15

عمان:ایشیائی شہری منشیات سمگلنگ کرنے کے جرم میں گرفتار

عمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17نومبر 2016 ): رائل عمان پولیس نے ایشیائی شہری کو سمگلنگ کے جرم میں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف نارکوٹکس کنٹرول نے ایک ایشیائی سمگلر کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی ہے ۔ ملزم کو مسقط کے بین الاقوامی ائر پور ٹ پر گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے منشیات اپنے سوٹ کیس میں چھپائی تھی ۔کسٹمز اہلکار کے مطابق اسے ایک ایشیائی شہری پر جب شک ہو ا تو ایشیائی شہری کی باقاعدہ تلاشی لی گئی ۔ ملزم کے سوٹ کیس میں خاص بنائی گئی جگہ پر منشیات چھپائی تھی ۔ملزم کو گرفتار کر کے رائل پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے ۔اس ضمن میں ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔