قطر:وزارت اکنامی اینڈ کامرس نے 135,000سے زائد جعلی الیکٹرونکس کا سامان ضبط کیا

جمعرات 17 نومبر 2016 09:15

قطر:وزارت اکنامی اینڈ کامرس نے 135,000سے زائد جعلی الیکٹرونکس کا سامان ..

قطر :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17نومبر 2016 ): منسٹر ی آف اکنامی اینڈ کامرس ( ایم ای سی ) نے مختلف معائینوں کے دوران 135,000سے زائد جعلی الیکٹرونکس کی اشیاء ضبط کیں ۔ضبط کی جانے والی اشیاء میں ہو م اپلائینسز ، ٹی وی ، اوون اور متعدد دوسری بجلی سے چلنے والی اشیاء شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایم ای سی کے ترجمان کا کہناہے کہ انہوں یہ اشیا ء صرف اکتوبر کے مہینے میں مختلف چھاپوں کے دوران پکڑی۔اس ضمن میں متعدد گوداموں کو سیل کیا گیا۔ جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات بھی جاری ہیں ۔ ایم ای سی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جعلی اشیاء کا کاروبار کرنے والو ں کے خلا ف کاروائیاں جاری رکھیں گے ۔