نجران کی پرانی تاریخی عمارتیں سیاحو ں کے لیے تیار

جمعرات 17 نومبر 2016 09:09

نجران کی پرانی تاریخی عمارتیں سیاحو ں کے لیے تیار

نجران :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17نومبر 2016 ): سعودی وزارت سیاحت نے نجران کی تاریخی اور پرانی عمارتوں کو سیاحوں اور سعودی شہریوں کے لیے کھول دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے جنوب میں واقع نجران کا شہر تاریخی عمارتوں کی وجہ سے کافی معروف ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی کمیشن فار ٹوررزم اینڈ نیشنل ہیرٹیج کے ترجمان کا کہناہے کہ کمیشن کی طرف سے تاریخی مقامات کی تزئین و آرائش کر دی گئی ہے ۔مختلف سائٹس کے اوقات کار صبح 9بجے سے لیکر 4بجے تک ہوں گے۔ان مقامات میں فیملیوں کے لیئے الگ جگہیں اور ااوقات کار مختص کیے گئے ہیں۔واضع رہے کہ نجران چونکہ یمن بارڈ کے قریب واقع ہے اسلیے سیاحت کے فروغ میں کمی واقع ہوئی تھی ْ۔ لیکن اب یہ صورت پہلے کافی بہتر ہوگئی ہے ۔