مکہ:سعودی شہری نے اپنے بچے کی تصویر لینے کے لیے پہاڑ کی چوٹی پر لیٹا دیا ، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

جمعرات 17 نومبر 2016 08:56

مکہ:سعودی شہری نے اپنے بچے کی تصویر لینے کے لیے پہاڑ کی چوٹی پر لیٹا ..

مکہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17نومبر 2016 ): ہر کسی کو چھٹی کے دن اپنی سیر وسیاحت کی تصاویر بنوانا بہت اچھا لگتاہے ۔ اسکے لیے کتنا ہی لمبا سفر یا کسی بھی حد تک جانا پڑے ۔لیکن گزشتہ روز سعودی جوڑا تو حد سے بھی آگے چلا گیا ۔سعودی جوڑے نے اپنے چند ماہ کے بچے کی تصویر ایسی جگہ بنائی کہ دیکھ کر دل دھڑکنے لگ جائے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ جوڑے نے اپنے بیٹے کو پہاڑ کی چوٹی کے بالکل آخری حصے پر اپنے بیٹے کو لیٹایا اور اس کی تصاویر بنائی ۔

تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ کیسے انہوں نے بچے کی تصویر بنائی ۔مگر سوشل میڈیا پر جیسے ہی انہوں نے تصویر اپلوڈ کی ہر شخص نے ان کی اس بے خوفی اور غلط حرکت پر شدید تنقید کی ۔صارفین کا کہناہے کہ سعودی شہر ی کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ۔انہوں نے بچے کی زندگی کو خطرے میں ڈالا ۔