اوور لوڈنگ ہر گز برداشت نہیں کی جائے، ایکسل لوڈ مینجمنٹ کی جانب سے مقررہ لوڈ سے زائد لوڈ ڈالنے والے ٹرانسپورٹروں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا،مظفر حیات

بدھ 16 نومبر 2016 23:16

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) ضلعی سیکرٹری / ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیالکوٹ مظفر حیات نے کہا ہے کہ اوور لوڈنگ ہر گز برداشت نہیں کی جائے اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ کی جانب سے مقررہ لوڈ سے زائد لوڈ ڈالنے والے ٹرانسپورٹروں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ناصرف گاڑیوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے بلکہ ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کرکے گاڑیاں سامان سمیت بند کردی جائیں گی ۔

انہوں نے کہاکہ اوورلڈنگ کی لعنت سے اربوں روپے کا انفراسٹریکچر تباہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق سڑکوں اور پلوں کی عمر بڑھانے اور ان کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھنے کیلئے اوورلڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کادباؤ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔