لاہور،سالوں کی فائر نگ سے ماں بیٹا قتل، ملزمان فرار ہو نے میں کا میاب

بدھ 16 نومبر 2016 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) شاد باغ کے علا قہ میں سالوں کی فائر نگ سے ماں بیٹا قتل جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے پو لیس نے ماں بیٹے کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ جمع کر واتے ہو ئے ملزمان کی تلاش کے لئے چھا پے مار نے شروع کر دیے تاہم ملزمان کی گر فتاری عمل میں نہ آ سکی ۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ شاد باغ کے علاقہ میں واقعہ حاجی پارک شاد باغ کے رہائشی ساجدنے اپنی بیوی سے لو میرج کی تھی چند ماں قبل دونوں میاں بیوی میں طلاق ہو گئی جس پر گز شتہ روز مقتول کے سالوں ،فیصل بٹ،بابو بٹ نے فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میں ساجد موقع پر دم توڑ گیا جبکہ مقتول کی والدہ ریحا نہ مجاہد گو لیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئی پو جیسے طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جو دم توڑ گئی پولیس نے دوونں ماں بیٹا کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر واتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

پو لیس کے مطا بق ہلاک ہو نے والا کانسٹیبل تھا جبکہ ملز ما ن فا ئر نگ کر تے ہو ئے فر ار ہو گئے ہیں اور ان کے گھر وں کو تا لے لگے ہو ئے ہیں ۔جلد ملزمان کو گر فتار کر لیا جائے گا رات گئے تک مقد مہ درج نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :