’سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ کیس مزید شہادتیں قلمبند نہیں ہوں گی‘

انسدا د دہشتگردی کی عدالت کا فیصلہ عوامی تحریک کے وکلاء کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

بدھ 16 نومبر 2016 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) انسداد دہشتگری کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ کیس میں شہادتیں قلمبند کرنے کا عمل ’’کلوز‘‘ کر دیا ہے ،عدالت کے مذکورہ فیصلہ کو عوامی تحریک کے وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،عوامی تحریک کے وکلاء رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ ،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ اور شکیل ممکا ایڈووکیٹ نے کہاکہ مزید شہادتیں قلمبند کروائی جا سکتی ہیں ۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کا فیصلہ یکطرفہ ہے ۔

(جاری ہے)

وکلاء نے کہاکہ ہم سانحہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ استغاثہ ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ اپیل میں ہیں،فیصلے کے بعد استغاثہ کیس کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے تاہم گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مزید شہادتیں قلمبند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔گزشتہ روز سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ کیس کے حوالے سے عوامی تحریک کے وکلاء انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی اپیل کے بارے میں آگاہ کیا۔کیس پر مزید کارروائی 20نومبر کو ہو گی اس موقع پر مستغیث جواد حامد بھی عدالت میں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :