ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر کا قیام

بدھ 16 نومبر 2016 22:46

ملتان ۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) حکومت پنجاب کی ہد ایت پر ملتا ن میں پنجا ب فوڈ اتھا رٹی کا دفتر قائم کر دیا گیا ہے ۔پبلک اینالسٹ لیب کو پنجاب فوڈ اتھا رٹی کے زیر تحت کر دیا گیا ہے اور لیب کی بلڈنگ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھا رٹی اعجاز نواز کے بلڈنگ کا چا ر ج سنبھا لنے کے بعد کیا ۔انہو ں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھا رٹی ملاوٹ ما فیا سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے اور شہر میں ملا وٹ ما فیا کے خلاف جلد بھر پور آپر یشن کاآغاز کیا جا ئے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ عوا م کو ملا وٹ سے پا ک اشیائے خو ردونوش کی فراہمی تک مشن جا ری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :