نابینا افراد کے درپیش مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی، ڈی سی او

بدھ 16 نومبر 2016 22:46

خانیوال ۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) نابینا افراد کے درپیش مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی سی او خانیوال زید بن مقصود نے اپنے آفس میں درجنوں نابینا افراد سے کیا نابینا افراد محکمہ سوشل ویلفیئر آفس سے ایک وفد کی صورت میں ڈی سی او کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی او آفس پہنچے جہاں پر نابینا افراد نے ڈی سی او خانیوال کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی کا تحفہ پیش کیا اور نابینا افراد کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور5افراد یوسف الکریم، اللہ بخش، افعان احمد ،سید معظم علی شاہ رضوی ،ماریہ تبسم کو مختلف سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجز پر تعینات کرنے پر روشن مستقبل بلائنیڈ ویلفیئر فائونڈیشن کے عہدیداران سمیت دیگر نے ڈی سی او ،ملک یونس ای ڈی او سی ڈی ،افتخار علی ای ڈی او فنانس کا شکریہ ادا کیا اور مزید 12لوگوں کو روزگار مہیا کرنے کی بھی اپیل کی ہے ڈی سی او خانیوال نے ان کے مسائل کو حل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔