زیر تعمیر عمارتوں سے گر کر دو مزدور زخمی

بدھ 16 نومبر 2016 22:41

سیالکوٹ ۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) زیر تعمیر عمارتوں سے گر کر دو مزدور زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پسرو روڈ بابے بیری سٹاپ کے قریب زیر تعمیر عمارت پر کام کرتے ہوئے گو سے گر نے سی32سالہ محمد سہیل سکنہ ملکے اور40سالہ محمد فیاض ولد نذر حسین شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کال موصول ہونے پر ریسکیو1122سیالکوٹ کی ڈزاسٹر ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اوردونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔محمد سہیل کے دائیں گھٹنے کا جوڑ اتر گیا جبکہ محمد فیض کو اندرونی چوٹیں آئیں۔

متعلقہ عنوان :