انٹر میڈیٹ ضمنی امتحانات اختتام پذیر،عملی امتحانات آج شروع ہوں گے

بدھ 16 نومبر 2016 22:41

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحانات 2016ء اختتام پذیر ہو گئے جبکہ عملی امتحانات آج 17نومبر بروز جمعرات سے شروع ہو نگے ،ا س سلسلہ میں چئیرمین بورڈ پروفیسر چوھدری محمداسماعیل کی ہدایت پر تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،مزید برآں میٹرک سالانہ امتحان 2017ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، میٹرک امتحان کا آغازیکم مارچ سے ہو گا جس میں شرکت کیلئے 15 نومبر تا14 دسمبر سنگل فیس، 15 دسمبر تا 23 دسمبر دو گنا فیس اور 24 دسمبر تا 30 دسمبر 2016 ء تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں، یہ شیڈول ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں کیلئے یکساں ہو گا۔