بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ، آزاد اامیدواروں نے میدان مار لیا،ن لیگ7 نشستیں حاصل کی

بدھ 16 نومبر 2016 22:41

بھکر۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ،22مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے چنائو میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ،ن لیگ محض7 نشستیں حاصل کر سکی ۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلہ میں مخصوص نشستوں پر چنائو کیلئے پولنگ کی گئی بھکر کی 22مخصوص نشستیں جن میں 14خواتین ،3اقلیت،3کسان اور ایک ایک یوتھ اور ٹیکنو کریٹ امیدوار کی نشست پر ووٹنگ کا عمل الصبح شروع کیا گیا جو بغیر کسی وقفہ کے شام4بجے تک جاری رہا 22مخصوص نشستوں کیلئے امیدوار وں کے درمیان مقابلہ تھا جن میں پاکستان مسلم لیگ اور مقامی سیاسی دھڑے نوانی عوامی محاذ کے آزاد امیدوار شامل تھے ۔

امیدواروں کے چنائو کیلئے ضلع کونسل کے منتخب شدہ 64اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔

(جاری ہے)

تمام دن پولنگ بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے چلتی رہی ۔جبکہ آزاد امیدواروں کے نوانی عوامی محاذ کی جانب سے ضلع کونسل کی عمارت کے باہر وسیع انتظامات کیے گئے تھے تاہم ن لیگ کی جانب سے کوئی کیمپ یا انتظام نہ کیا گیا تھا۔کسان امیدواروں کی تین مخصوص نشستوں پرغیر سرکاری ،غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار فخر عباس نی16۔

آزاد امیدوار عالم خان نے 14اور ن لیگ کے امیدوار طاہر اقبال شاہی نے 19ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ٹیکنو کریٹ کی 1سیٹ پر غلام عباس نے 43ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ یوتھ ممبر کی 1سیٹ پر آزاد امیدوار ضیغم خان نے 41ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی اسی طرح اقلیتی امیدواروں میں آزاد امیدواروں جارج مسیح نے 22،عبدالحکیم نے 19جبکہ ن لیگ کے امیدوار اقبال مسیح نے 21ووٹ حاصل کیے ۔

اسی طرح خواتین کی 14سیٹوں پر حلیمہ بی بی ،ساجدہ حیات ،کوثر بی بی ،خورشید عابد،بشراں مائی،امیراں مائی ،ریاض بی بی ،فوزیہ شہزاد،زیتون بی بی ،اناراں مائی ،شمع نسیم،سرداراں مائی ،حمیرارسول،کامیاب قرار پائی ،الیکشن کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی نوانی عوامی محاذ کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اپنے کیمپ میں ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :