نواب ثناء اللہ خان زہری
سی پیک کے مغربی روٹ کے ذریعہ تجارتی قافلے کی گوادر آمد تاریخی پیش رفت ہے
بدھ 16 نومبر 2016 22:39
(جاری ہے)
Whang Yu) سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے بدھ کے روز یہاں ان سے چینی قونصلیٹ کے حکام کے ساتھ ملاقات کی، وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ خواجہ ہمایوں نظامی بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات میں گوادر پورٹ کی فعالی اور تجارتی سرگرمیوں کے آغاز کو سی پیک کے کامیاب آغازکی بنیاد قرار دیا گیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان سی پیک منصوبے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، بلوچستان کے عوام نے تجارتی قافلے کے لیے مغربی روٹ کو گزرگاہ کے طور پر استعمال کرنے کا خیر مقدم کیا اور صوبے کے جن علاقوں سے قافلہ گزرا وہاں کے لوگوں نے اس کا والہانہ استقبال کیا، انہوں نے کہا کہ گوادر سی پیک منصوبے کی بنیاد ہے لہذا ہمیں امید ہے کہ گوادر پورٹ کی فعالی کے تناظر میں گوادر شہر کی ترقی کے لیے سی پیک میں شامل منصوبوں کو بھی بروقت مکمل کیا جائے گا، جن کی تکمیل سے گوادر صحیح معنوں میں ایک پورٹ سٹی بن جائے گا اور مقامی لوگوں کو تعلیم ، صحت ، روزگار اور تجارت کے سنہری مواقع مل سکیں گے، انہوں نے کہا کہ گوادر کے مقامی لوگ ترقی کے عمل میں شراکت داری کے لیے تیار ہیں، چینی قونصل جنرل نے سی پیک منصوبے ،منفرد جغرافیائی محل و قوع اور قدرتی وسائل کے تناظر میں بلوچستان کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین خطہ قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے آغاز سے یہاں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور چین کے ساتھ ساتھ دیگر ملکوں کے سرمایہ کار بھی یہاں آئیں گے، انہوں نے بتایا کہ چینی حکومت گوادر کی ترقی کے سی پیک میں شامل منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل میں بے حد سنجیدہ ہے، ملاقات میں سی پیک منصوبے کو دونوں ممالک کے درمیان موجود تاریخی تعلقات کی ایک نئی جہت قرار دیا گیا
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.