نوشہرہ میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پر دفعہ144نافذ

بدھ 16 نومبر 2016 22:34

نوشہرہ۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ سکندر ذیشان نے ضلع بھر میں چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر انیس نومبر سے ستائیس نومبر تک ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری، کالے شیشوں، اشتعال انگیز تقاریر، جلوس کے گزرگاہوں کے راستے پر دکان کھولنا، افغان مہاجرین کا اپنے کیمپوں سے باہر انے پر دفعہ144 لگا دی۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ سکندر ذیشان نے چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں انیس نومبر سے ستائیس نومبر تک ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز تقاریر، اشتعال انگیز پمفلٹ اور پوسٹر، جلوس کی گزرگاہوں کے راستے پر دکانیں کھولنا اور کھڑے ہونا،ڈبل سواری، افغان مہاجرین کے اپنے کیمپوں سے باہر نکلنے، ہوٹلوں سرائیوں میں غیر متعلقہ افراد کی رہائش،آذان کے علاوہ لائوڈ سپیکر کا بے جا استعمال ،کالے شیشوں ، وال چاکنگ،اپلائیڈ فار گاڑیاں، کرایہ پر گاڑی حاصل کرنا جبکہ لائسنس اور پرمٹ یافتہ اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پابندی لگا دی۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 188 پی پی سی کے تحت کاروائی کی جائے گی۔