ہوائی فائرنگ سے جانی نقصان ہونے پرقتل کامقدمہ درج کرینگے،ایس ایس پی آپریشنز

بدھ 16 نومبر 2016 22:07

ہوائی فائرنگ سے جانی نقصان ہونے پرقتل کامقدمہ درج کرینگے،ایس ایس پی ..
پشاور۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ہوائی فائرنگ ایک ناسور ہے اگر کسی کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان ہوا تو انکے خلاف 302 کا مقدمہ درج کریں گے ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے تھانہ ریگی میں علاقے کے معزیزین مشران اور عوامی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ایس پی رورل فرقان بلال اور ایس ایچ او آصف علی موجود تھے تقریب میں علاقے کے منتخب نمائندوں ناظمین کونسلران معزیزین ناظم تجمل حسین ناظم نصیر خان چیرمین اخترعلی نے ناظم وحید ،ناظم غلام نبی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہیں دہشت گردی اور دیگر جرائم کے خاتمے کیلئے علاقے کے عوام پولیس کے ساتھ پہلے سے زیادہ تعاون کرینگے اس موقع پر معزیزین نے پولیس کی بہتر ی کے حوالے سے تجاویز ات اور آرائیں پیش کی اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے خادم ہیں عوام کے تعاون کی بدولت علاقے سے ہوائی فائرنگ جسے ناسور ،منشیات کی روک تھا م ،لوڈ سپیکر ایکٹ ،غیر قانونی کرایہ داروں کی رجسٹریشن کرکے یہ قومی فریضہ پورا کرینگے سجاد خان نے کہا کہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیلئے کو ئی جگہ نہیں اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا ،انہوں نے کہا کہ علاقے کے معزیزین چھوٹے موٹے تنازعات کے خاتمے کیلئے پبلک لیزان کمیٹی پولیس فورم کا پلیٹ فارم استعمال کریں اور علاقے کے چھوٹے موٹے عداوتیں اور دشمنیاں ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ معاشرے میں چھوٹے موٹے جرائم کی بینچ کنی ہو سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ سائلین کو تھانے میں عزت دیں

متعلقہ عنوان :