Live Updates

پی ٹی آئی کی ترک صدر طیب اردگان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران پارلیمنٹ میں موجودگی بہتر ہوگی‘ سینیٹر سراج الحق

بدھ 16 نومبر 2016 22:04

پی ٹی آئی کی ترک صدر طیب اردگان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ترکی کے صدر طیب اردگان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران پارلیمنٹ میں موجودگی بہتر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پنجاب کے نومنتخب امرائے اضلاع کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرامیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد اور سیکرٹری جنرل بلا ل قدرت بٹ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی شناخت قائم رکھنے کیلئے قوم کو تحریک پاکستان کے جذبہ سے ایک بار پھر بڑی قومی تحریک اٹھانا ہوگی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک کامیابی سے ہمکنار ہونے والی ہے، ملک بھر کے عوام کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات