اخوت کے ذریعے 32 ارب روپے کا قرض حسنہ فراہم کیا جا چکا ہے، ڈاکٹر امجد ثاقب

بدھ 16 نومبر 2016 22:00

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ایگزیکٹو ڈائریکٹر اخوت فاو،ْنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا ہے کہ معاشرے کے غریب افراد کے حالات بہتر بنانے کیلئے اخوت کے ذریعے 32 ارب روپے کا بلا سود قرضے سے 15 ہزار گھرانے استعفادہ کر چکے ہیں، وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام ’’اخوت: معاشرتی ترقی کا ایک بے مثال نمونہ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران، چئیرمین شعبہ سوشل ورک ڈاکٹر زاہد جاوید، پروفیسر ڈاکٹر اقبال چاولہ، محمد اعظم خان، اسسٹنٹ پروفیسر سونیا عمر، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ اخوت کی کیس سٹڈی کو ہاورڈ یونیورسٹی کے بزنس ایڈمنسٹریشن کے سکول کے نصاب میں شامل کیا جا چکا ہے جبکہ یوگنڈا اور کینیا میں بھی اخوت کے دفاتر کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اخوت کے زیر اہتمام ایسے کالجز اور یونیورسٹی قائم کی جائے گی جس میں طلباء و طالبات بغیر فیس کے اعلیٰ اور معیاری تعلیم حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل ورک کے طلباء سوشل انٹریپنور ہیں۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو نصیحت کی وہ دوسروں کے خواب پورے کرنا اور دوسروں کے لئے جینا سیکھیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر مجاہد کامران نے معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی امداد کے لئے اخوت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیکی صرف باتوں یا وعظ کرنے سے نہیں بلکہ نیک عمل سے پھیلتی ہے۔

متعلقہ عنوان :