ٹیوٹا اداروں میں چینی زبان سیکھانے کیلئے چینی ماسٹر ٹرینرز پاکستان آئیں گے،عرفان قیصر شیخ

بدھ 16 نومبر 2016 22:00

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ٹیوٹا اداروں میں چینی زبان سیکھانے کے لیے چینی ماسٹر ٹرینرز پاکستان آئیں گے ،یہ ٹرینرز صوبہ بھر میںنہ صرف عام لوگوں کومیںبلکہ کاروباری طبقے کو بھی چینی زبان سیکھائیں گے، اس سلسلے میںٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) اور پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین معاہدہ طے پا گیا ۔

چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور صدر پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وانگ زی ہانے معاہدے پر دستخط کئے۔اس موقع پرچیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ ِ،نائب صدرپاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صلاح الدین ، ٹیوٹا افسران عامر عزیز، اختر عباس بھروانہ، عظمی نادیہ ،عائشہ قاضی، مقصود احمد،امبرچٹھہ، سرفراز انور اور دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئر پرسن ٹیوٹاعرفان قیصر شیخ نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کی کامیابی کے بعد تمام کاروباری طبقے کے لیے چینی زبان سیکھنا لازمی ہو گیا ہے۔پہلے مرحلے میں کچھ خاص مقررہ مدت کے لیے ماسٹر ٹرینرز کو بلایا جارہا ہے اور اس کے بعدماسٹر ٹرینرز کے دورانیہ میں توسیع کر دی جائے گی۔ان اقدامات سے ملکی و بین الاقوامی سطح پر چینی زبان کے ماہر دستیاب ہونگے اورصوبہ پنجاب میںمعیشت پروان چٹرھے گی۔

انہوں نے مزیدبتایا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق ٹیوٹا نے صوبہ بھر میں بیروزگار نوجوانوں کو جدید مفت ووکیشنل تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ اس وقت چینی زبان کورس کاصوبہ کے بڑے شہروںمیں آغازہو چکا ہے۔ ایک سال کے دوران 12 ہزارنوجوانوںکو چینی زبان سیکھائی جائے گی۔کورس میںمہارت حاصل کرنے والے نوجوانوںکی چینی مارکیٹ تک رسائی آسان ہوگی۔

متعلقہ عنوان :