پیشی کیلئے لایا گیازیر حراست منشیات فروش ملزم پولیس آفیسر کو گولی مار کرفرارہوگیا

بدھ 16 نومبر 2016 21:43

فیصل آباد ۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پیشی کیلئے لایا گیازیر حراست منشیات فروش ملزم پولیس آفیسر کو گولی مار کرفرارہوگیا ۔ مضروب پولیس آفیسر زندگی کی بازی ہار گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ میں تعینات اے ایس آئی بشیر احمد منشیات فروش ملزم ابرار کوپیشی کیلئے عدالت لیکر آیا تھا پیشی کے بعد ملزم کونجی گاڑی پر سنٹرل جیل فیصل آباد منتقل کیا جارہا تھا کہ مکو آنہ کے قریب ملزم نے اے ایس آئی سے سرکاری پسٹل چھین اس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا ۔

مضروب اے ایس آئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ۔پولیس کی فوری ناکہ بندی کے باوجود ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس نے ملزم کے خلا ف متعلقہ تھانہ میں قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :