کارچوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی "نصیرا" گینگ کا سرغنہ نصیر 3ساتھیوں سمیت گرفتار

بدھ 16 نومبر 2016 21:43

فیصل آباد ۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) اینٹی کار لفٹنگ سکواڈ فیصل آباد نے کامیاب کارروا ئی میں نصیرا گینک کے 4کار چوروں کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے پانچ کاریں برآمد کرلی ۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔سی پی او آفس کے پولیس حکام کے مطابق اینٹی کارلفٹنگ سکواڈ نے پولیس ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرکی04 کار چوروں کوگرفتار کر لیا۔

گرفتار کئے جانیوالوںمیں گینگ کے سرغنہ نصیر عرف"نصیرا" ولد عبدالواحد قوم ملک سکنہ قادرآباد غلام آباد کو 03 ساتھیوں نصراللہ، ارباب ،خادم حسین شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے ماسٹر چابیاں اور05کاریں مالیتی 4200000 روپے برآمدکی گئی ہیں ۔ ملزمان ضلع فیصل آباد،لاہور اورملتان کے مختلف علاقوں میںکار چوری کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے اور گاڑیاں چوری کر کے علاقہ غیر میں فروخت کر دیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ملزمان فیصل آباد میںسرکل سول لائن،سرکل گلبرگ، سرکل کوتوالی، سرکل سرگودھاروڈ،سرکل صدر میں کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ انہوں نے تھانہ سول لائن،تھانہ جھنگ بازار، تھانہ غلام آباد،تھانہ گلبرگ، تھانہ سرگودھا روڈ ،تھانہ منصورہ آباد ،تھانہ ٹھیکری والا اور ضلع ملتان میں تھانہ پرانی کوتوالی جبکہ ضلع لاہور کے تھانہ فیصل ٹائون لاہور کے علاقہ میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔