وزیراعلیٰ پنجاب تعلیم حاصل کرنے والے بچوں سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں،عمران خالد بٹ

بدھ 16 نومبر 2016 21:43

گوجرانوالہ ۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف تعلیم حاصل کرنے والے بچوں سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں وہ تعلیم حاصل کرنے والے تمام طالب علموں کو تعلیمی میدان میں ہرقسم کا تعاون کرتے ہیں پوزیشن حاصل کرنے ذہین اورباصلاحیت طالب علموں کو بیرون ممالک سرکاری خرچ پراعلیٰ تعلیم حاصل کرنے پورے مواقعے فراہم کرتے ہیں پڑھا لکھا معاشرہ ہی ترقی منازل طے کرکے دنیا میں اپنا مقام حاصل کرسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈکامرس عمران خالد بٹ نے ایم سی بوائز پرائمری سکول نمبر247عرفات کالونی میں غریب نادراوریتیم طالب علموں اورطالبات میں یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ہیڈماسٹرمحمد نوازباجوہ نے پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دینے اورسکول کو کشادہ کرنے کیلئے سکول سے ملحقہ جگہ کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر جنرل کونسلرماسٹرمحمد اکرم ،رانا محمدعارف،لیڈی کونسلرنصرت یونس،قاضی اختر،سکول کمیٹی ممران محمد حنیف کھوکھر،ملک خاوربشیراوروالدین کی کثیرتعدادموجودتھی انہوں نے کہا کہ دہانت کسی زرخیرغلام نہیں ہے پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم مہنگی ہے جبکہ سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم کتابیں اوریونیفارم ہرطالب علم کو ملتی ہے سرکاری سکولوں کے طالب علم پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے زیادہ اچھے نمبر لے کرپوزیشنیں حاصل کرنے میں بچوں کی تعلیم وتربیت میں والدین اوراساتذہ کرام کا کلیدی کردارہے والدین باقاعدگی سے ذمہ داری کے ساتھ اپنے بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے سرکاری سکولوں میں بھجیں ہرتعلیم حاصل کرنے والا بچہ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ۔