حکومت ملک سے اندھیروں کو دور کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے،حاجی محمد نواز چو ہان

بدھ 16 نومبر 2016 21:43

گوجرانوالہ ۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)پاکستان کو اقوام عالم کی صف اول میں شامل مضبوط و مستحکم اور خود مختار فلاحی رسیات بنانے کے لیے حکومت انقلابی اقدامات کر رہی ہے کیلئے محمد نواز شریف جیسے ہی محب وطن لیڈرکی قیادت میں ملک میں ترقی کے حوالے سے ضرور تبدیلی آئیگی ۔ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد نواز چو ہان نے کھیالی نئی چیمہ آبادی میں کروڑوں کی لاگت سے جاری ترقیاتی سکیموں کی رفتار کا جائزہ لیتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک سے اندھیروں کو دور کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ گزشتہ ادوار کی نسبت لوڈشیڈنگ میں کمی ہونے پر عوام میں اتمنان کا اظہار پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں طاقت کا سر چشمہ عوام ہوتی ہے حکومت عوام کا میعار زندگی بلند بنانے کیلئے ہر حد تک کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کو صحت و تعلیم کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کی صورت میں حکومتی ثمرات کا عوام تک پہچانا عوامی خدمات کی اعلیٰ مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستان سے دہشت گردی،لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل پر قابو پا رہے ہیں اور انشاء اللہ جلد پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔اس موقع پر ،یو سی چیر مین رضوان چیمہ، کو نسلرشہباز مہر،میاں ربنوازخان،چو ہدری اکبر،ندیم بھٹی،ملک اعجاز،قاری غفور،محمد علی، صوفی چن ماہی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔