کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی تعلیم کے بغیر ناممکن ہے جدید تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے کمپیوٹر ٹیکنالوجی نے تعلیم کے حصول کو آسان بنادیا ہے

وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی پروفیسر عبداللہ خان کی طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت

بدھ 16 نومبر 2016 21:39

لو را لا ئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی پروفیسر عبداللہ خان نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی تعلیم کے بغیر ناممکن ہے جدید تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے کمپیوٹر ٹیکنالوجی نے تعلیم کے حصول کو آسان بنادیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے طلباء و طالبات میں وزیراعظم کی طر ف سے فراہم کئے گئے ۰۲ عدد لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رجسٹرار لورالائی یونیورسٹی نورالامین اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے وائس چانسلر عبداللہ خان نے کہاکہ موجودہ وفاقی و صوبائی حکومت کی کوشش ہے دور اور پسماندہ علاقو ں میںتعلیم کو عام کیا جائے تاکہ غریب گھرانوںکے بچے بھی تعلیم یافتہ ہوں انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے والدین بھی اپنے بچوںکی تعلیم و تربیت پر توجہ دیںتاکہ وہ تعلیم حاصل کرکے اپنے خاندان کے علاوہ ملک کی ترقی میں بھی کردار ادا کریں انہوںنے کہا کہ لورالائی یونیورسٹی ایک اعلی تعلیمی ادارہ ہے یہاںکے اساتذہ پوری محنت سے پڑھاتے ہیںتاہم اساتذہ ،طلباہ،والدین اورعوام لناس کے تعاون سے اسے مزید فعال بنایا جاسکتاہے انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے فراہم کردہ لیپ ٹاپ میر ٹ کی بنیاد پر تقسیم کئے گئے ہیںاور لیپ ٹاپ کے آئی یو او بھی دیا جا رہے ہیں جس سے تین مہنے تک انٹرنٹ بھی استعمال کیا جاسکتاہے وائس چانسلر نے کہا کہ وزیراعظم اسکیم کے تحت لورالائی یونیورسٹی کو مذید لیپ ٹاپ ملیںگے جو کہ میرٹ کی بنیاد پر طلباء میں تقسیم کئے جائیںگے تقریب سے رجسٹرار نورالامین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :