ْوائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال کی زیر صدارت جامعہ بلوچستان کے اکیڈمک کونسل کا 75واں اجلاس

بدھ 16 نومبر 2016 21:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) جامعہ بلوچستان کے اکیڈمک کونسل کا 75واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈین فیکلٹیز، شعبہ جات کے سربراہاں، کنٹرولر امتحانات، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی اجھنڈا رکھا گیا۔ جس میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے حصول ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز، نئے کورسز کا اجراء، شعبہ جات کی کارکردگی، امتحانات اور داخلوں کا طریقہ کار، مستقبل کے تعلیمی پروگرامز سمیت مختلف معاملات زیر غور لائے گئے اور مختلف فیصلے کئے گئے۔

وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جامعہ بہتر سمت کی جانب گامزن ہے اور تمام ستون اپنے داہرے کار میں رہتے ہوئے۔

(جاری ہے)

بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ مستقبل کے تعلیمی پروگرامز اور ترقیاتی منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دیئے جارہے ہیں اور ہم اس نئے دور میں شام ہورہے ہیں جو ترقی اور کامیابیوں کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا گیا پورے سال تعلیمی سرگرمیاں جاری رہے۔

قومی سطح کی کانفرنسز، سیمینار کا انعقاد کو یقینی بنایا گیا۔ نئے شعبہ جات کے قیام اور ترقیاتی منصوبوں کو رکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ تمام کورسز کے بروقت تکمیل اور امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنایا گیا ہے۔ تمام پالیسی ساز اداروں کے اجلاس منعقد کئے گئے۔ جس سے معاملات کا حل اور اہم اقدامت اور مقاصد حاصل کئے گئے۔ طلباء و طالبات کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبے میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے سمیت نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ کیونکہ اس ادارے سے ہم سب کا مستقبل وابسطہ ہے۔ جس کی ترقی و کامیابی ہمارے اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہیں۔ اور جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین نے بھی ادارے کی ترقی کے لئے اپنے تمام توانائیاں سرف کئے۔ جس کا میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :