صوبائی حکومت عوام کی جان ومال کی تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ‘فوری طور پر مستعفی ہونا چاہئیے ‘سول اسپتال کوئٹہ سانحہ پولیس ٹرینگ سنٹر سانحہ کے قاتل اب تک گرفتار نہ ہوسکے ہیں اور نہ ہی پیش رفت ہوئی ہے

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنمائوں مولانا انواردین ‘مولانا عبداللہ جتک و دیگر کی مشترکہ پریس کانفرنس

بدھ 16 نومبر 2016 21:39

حمید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی سینئر نائب صدر امیر مولانا انواردین صوبائی نائب امیر مولانا عبداللہ جتک صوبائی ناظم مالیات حاجی محمد حسن شیرانی ضلعی امیر ڈاکتر حفیظ الرحمن کھوسہ نے ڈیرہ اللہ یار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی جان ومال کی تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اٴْسے فوری طور پر مستعفی ہونا چاہئیے سول اسپتال کوئٹہ سانحہ پولیس ٹرینگ سنٹر سانحہ کے قاتل اب تک گرفتار نہ ہوسکے ہیں اور نہ ہی پیش رفت ہوئی ہے قاتل آزاد انہ طور پر گھوم رہے ہیں شاہ نورانی دربار میں بم دھماکہ ہوا آئے روز بلوچستان کے مختلف مکانات پر بم دھماکے کئے جاتے ہیں اور قیمتی جانین ضیائع ہوتے ہیں مگر حکومت صرف اور صرف مذمتوں تک محدود ہوکر رہ جاتے ہیں انہوں کہا کہ 2018کے عام الیکشن ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی جمعیت علماء اسلام کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی موجودہ حکومت نے عوام کی فلاح و بہوب کیلئے کوئی پروگرام نہیں دیا وہ صرف کرپشن کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ مزارات پر حملہ کرنا بزدلانہ عمل ہے موجودہ حکومت مزارات پر بھی سیکورٹی دینے میں ناکام ہوچکی ہے دربار پر حملہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہنگامی پریس کانفرنس میں جعفرآباد کی ضلعی امیر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ سابق سیٹر ڈاکتر عزیزاللہ ساتکزئی سابق ضلعی امیر مولانا عبدالغنی ہانبھی تحصیل امیر مولانا عبدالہادی کھوسہ مولانا ابوبکر لاشاری بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :