لو را ئی ‘تحصیل دکی میں ویلڈنگ کی دکان میں گیس کی ٹینکی پھٹنے سے 3افراد جھلس کر زخمی

بدھ 16 نومبر 2016 21:38

دکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) ضلع لو را ئی کی تحصیل دکی میں ویلڈنگ کی دکان میں گیس کی ٹینکی پھٹنے سے تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دکی شہر کے بائی پاس روڈ پر ٹائروں اور ویلڈنگ کی دکان میںکا ریگر معمول کے کام میں مصروف تھے کہ حادثاتی طور پر وہاں موجود گیس کی ٹینکی پھٹ گئی جس سے وہاں موجود تین افرادنیک محمد ،محمد عیسیٰ اور حیات اللہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو اپنی مددآپ کے تحت پڑوس کے دکانداروں اور راہگیروں نے دکی سول ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں فوری طبی امداد مہیا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :