کوئٹہ، باصلاحیت اور عوام کی خدمت کرنے والوں کی کارکردگی کا درست اعتراف، حوصلہ افزائی اور معاشرے پر اعتماد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے،راحیلہ حمید خان درانی

قائم مقام گورنر کی زیر صدارت بلوچستان ایکسیلینس ایوارڈز کی کور کمیٹی کا اجلاس

بدھ 16 نومبر 2016 21:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) قائم مقام گورنر بلوچستان محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان ایکسیلینس ایوارڈ کے سلسلے میں اعلیٰ معیار اور شفافیت کو یقینی بنا کر باصلاحیت اور عوام کی خدمت کرنے والوں کی کارکردگی کا درست اعتراف، حوصلہ افزائی اور معاشرے پر اعتماد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز بلوچستان ایکسیلینس ایوارڈ دینے کے لئے کور کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔

اجلاس میں جی او سی 33ڈویژن میجر جنرل سید شفقت اصغر (ہلاامتیاز) اور صوبائی سیکریٹری ثقافت غلام علی بلوچ سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایوارڈ سے متعلق مختلف سفارشات اور تجاویز پر غور کرنے کے علاوہ کئی فیصلے بھی کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائم مقام گورنر نے کہا کہ ایوارڈ کی تقسیم اس انداز میں ہونی چاہیئے کہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہرشخص کو اطمینان ہو کہ اس کی صلاحیتوں اور کارکردگی کا بجا طور پر اعتراف کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح اداروں پر لوگوں کا اعتماد بڑھانے کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔ ایوارڈ کی تقسیم میں کسی قسم کی جانبداری کا امتیاز کا گزر نہیں ہونا چاہیئے تاکہ تمام لوگوں میں اپنائیت اور احساس ملکیت پیدا ہو۔ انہوں نے منتظمین پر زور دیا کہ وہ اپنے فیصلوں پر ایک بار پھر نظرثانی کریں تاکہ کوئی حقدار ان کی نظروں سے اوجھل نہ رہ جائے کیونکہ بلوچستان اور پاکستان کی ساکھ کو بہتر بنانے میں ان افراد کا کلیدی کردا رہی

متعلقہ عنوان :