لاہور، پر امن معاشرے کے قیام کیلئے برداشت،رواداری اورصبرو تحمل کا فروغ وقت کی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 16/11/2016 - 21:41:00 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 21:40:59 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 21:40:58 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 21:40:55 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 21:40:55 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 21:34:32 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 21:34:28 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 21:30:56 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 21:24:47 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 21:24:44 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 20:19:22
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

لاہور، پر امن معاشرے کے قیام کیلئے برداشت،رواداری اورصبرو تحمل کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ رانا مشہود احمد

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پر امن معاشرے کے قیام کیلئے برداشت،رواداری اورصبرو تحمل کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ برداشت اوررواداری کے عالمی دن کے موقع پرصوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام رواداری،برداشت ،اخوت ، بھائی چارے اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینے پر زوردیتا ہے۔

معاشرے میں عدم برداشت بگاڑ کا باعث بنتا ہے لہٰذا عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ معاشرے میں رواداری و برداشت کی اہمیت و افادیت کو اجاگرکیا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ دن منانے کا بنیادی مقصد معاشرے میں برداشت، رواداری اورصبر و تحمل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برداشت ،رواداری،تحمل اوراخوت کے جذبات کو فروغ دے کر ہی پرامن معاشرہ تشکیل دیاجاسکتا ہے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے معاشرے میں برداشت،رواداری اور صبروتحمل کے جذبات کو پروان چڑھانے کیلئے اس کی اہمیت سے آگاہی دینا بے حدضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دن کا مقصد یہ ہے کہ معاشرے میںقیام امن کے فروغ اور دوسروں کے عقائد اور حقوق کا احترام کرنے کی تعلیم دی جائے۔
16/11/2016 - 21:34:32 :وقت اشاعت