جامعہ کراچی: داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع

بدھ 16 نومبر 2016 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ اور ایوننگ پروگرام) اور بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلے برائے سال2017 ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خواہشمند طلبہ داخلہ فارم بمعہ کتابچہ 2200/= روپے کے عوض18 نومبر2016 ء تک صبح 9:00 تاشام 4:00 بجے تک یوبی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں شیخ زید اسلامک سینٹر میں بی ایس ان اسلامک اسٹڈیز بمعہ کمپیوٹر ٹیکنالوجی مارننگ/ ایوننگ پروگرام اور اسلامک بینکنگ اینڈفنانس ویک اینڈ ایوننگ پروگرام میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (لیڈنگ ٹوماسٹرز) میں بھی داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔