لاہور، سینٹر سعید غنی کی نجم الحسن مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 16 نومبر 2016 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر سعید غنی پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر کے ساتھ پیپلز لیبر بیورو کے سابق صدر ملک احتشام الحسن کے بھائی نجم الحسن مرحوم کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کرنے کے لئے ملک احتشام الحسن کی رہائش گاہ واقع یتیم خانہ گئے اور ملک احتشام الحسن سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی اور مرحوم کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی

متعلقہ عنوان :