کوئٹہ،محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کواس اور کان زیارت میں فیلڈ ڈے کا انعقاد

زرعی آفیسران،فیلڈ اسسٹنٹ اورکثیر تعداد میں زمینداروں کی شرکت

بدھ 16 نومبر 2016 21:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کواس اور کان زیارت میں فیلڈ ڈے کا انعقاد کیا گیا ،فیلڈ ڈے میں زرعی آفیسران،فیلڈ اسسٹنٹ اورکثیر تعداد میں زمینداروں نے شرکت کی، فیلڈ ڈے میں زمینداروں کو سیب باغات میں اجزائے صغیرہ کے استعمال ،گوبر کھاد کے استعمال شاختراشی اور پانی کے صیحح استعمال کے بارے میں معلومات دی گئی ۔

فیلڈ ڈے سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت وتوسیعی زیارت سید فیض اللہ شاہ ،ڈپٹی ڈائر یکٹر واٹر مینجمنٹ ظفراللہ پانیزئی ،ڈپٹی ڈائر یکٹر سوائن فرٹیلٹی نذیر احمد پانیزئی ،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر نثار احمد پانیزئی اورمحکمہ زراعت زیارت کے شاہجہاں دمڑ نے خطاب کیا ۔اس موقع پر زمینداروں نے بازارکے دکانوں میں غیر معیاری ادویات اور غیر معیاری کھاد کے بارے محکمہ زراعت زیارت کو اپنی خدشات کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت وتوسیعی زیارت سید فیض اللہ شاہ نے ضلع زیارت کے زمینداروں کو یقین دلایا کہ حکومت غیر معیاری ادویات اور کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرے گی ،اورزمینداروں کو معیاری ادویات اور کھاد کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت زراعت کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے ۔زمینداروں کا فرض ہے کہ وہ باغات کو ٹائم پر کھاد،باغوں کی شاختراشی اور باغات کے اسپرے کریں اور پانی بھی ٹائم پر دیں ۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ ڈے زمینداروں کے لیے مفید ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ زراعت ملک اور بلوچستان کی ترقی میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور بلوچستان کا مستقبل زراعت سے وابستہ ہے محکمہ زراعت کے اہلکاروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا کریں اور کسانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ان کے اعتماد کو بحال کریں۔ موجودہ حکومت نے زراعت کے شعبہ پر بھرپور توجہ دی ہے اور کاشتکاروں کے دیرینہ مسائل حل کئے ہیں ،بلوچستان کے عوام کازیادہ تر گزر بسر زراعت پر ہے ،کسان کی اہمیت سے آگاہ ہے اور بلوچستان حکومت کاشتکاروں کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہی

متعلقہ عنوان :