سال2016ہواوے کیلئے خوش قسمت ترین سال ثابت ہوا

بدھ 16 نومبر 2016 21:30

سال2016ہواوے کیلئے خوش قسمت ترین سال ثابت ہوا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء)سال2016لو ہواوے اسمارٹ فونز کیلئے بلاشبہ خوش قسمت ترین سال قرار دیا جاسکتا ہے ۔حال ہی میں چین میں اسمارٹ فون Nova کی تعارفی تقریب کے دوران بتایا گیا کہ ہواوے نے سال2016میں 100ملین اسمارٹ فونز کی شپمنٹ کا سنگ میل عبور کرلیا ،یہ تعداد ہواوے کیلئے یقینی طور پر باعث مسرت اور باعث فخر ہے ۔گزشتہ برس بھی ہواوے نے 100ملین سے زائد اسمارٹ فونز کی شپمنٹ کی تھی،تاہم رواں برس ہواوے نے یہ اعزاز اکتوبر کے اختتام تک ہی حاصل کرلیا اور ابھی سال2016کے اختتام میں مزید دو ماہ باقی ہیں۔

ہواوے کو توقعات ہیں کہ پاکستان میں Novaکی لانچنگ کے بعد پاکستان میں ہواوے اسمارٹ فونز کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا سکے گا ،گزشتہ برسوں میں بھی ہواوے کے اسمارٹ فونز نے پاکستان میں فروخت کے ریکارڈز قائم کئے ہیں جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہواوے کی کامیابیوں کو ٹیک انڈسٹری کی جانب سے سراہا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہواوے برانڈ معیار،ٹیکنالوجی اور جدت میں اپنی مثال آپ ہے ،ہواوے کی مصنوعات پر معیار ،ٹیکنالوجی اور دیگر چیکس اسے ایک قابل اعتماد اور ماحول سے مطابقت رکھنے والا برانڈ بناتے ہیں،ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کے سی ای او Richard Yu, کا کہنا ہے کہ معیار اور سا لمیت ہی ہواوے کیلئے سب کچھ ہے ،اپنی مصنوعات کو نقائص سے پاک اور معیار جانچنے کیلئے ہم خود پر کرافٹ مین اسپرٹ کا اطلاق کرتے ہیں،معیار اور جدت کے حوالے سے ہم دو رائے نہیں رکھتے ہیں،تحقیقاتی مشاورتی ادارے GFK, کے مطابق اسمارٹ فونز کی عالمی مارکیٹ میں شیئر کے اعتبار سے ہواوے ٹاپ تھری کمپنیوں میں شامل ہے جبکہ چین میں کاروبار کے حوالے سے ہواوے سرفہرست ہے ، کمپنی کی مجموعی سیلز کا 60فیصد سے زائد اوور سیز مارکیٹ سے حاصل ہوتا ہے جبکہ کمپنی کی مصنوعات 170سے زائد ممالک میں ترسیل کی جاتی ہیں۔

ہواوے گروتھ اسٹریٹجی میں پاکستان اہم کردار ادا کرتا ہے ،ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد ہواوے کو پاکستانی مارکیٹ سے مزید بزنس حاصل ہونے کی توقعات ہیں ،ملک بھر میں ہواوے کی 28سروس سینٹرز صارفین کی بھرپور خدمت میں سرگرم عمل ہیں ۔