الیکشن تک شرح نمو 6 فیصد ہو جائے گی، ہارون اختر خان
الیکشن تک شرح نمو کو چھ فیصد تک پہنچا دینگے،چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان، ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرئوف عالم کے ہمراہ کاروباری برادری سے خطاب
بدھ 16 نومبر 2016 21:24
(جاری ہے)
اس موقع پر چئیرمین ایف بی آر نثار محمد خان، دیگر اعلیٰ حکام، ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرئوف عالم اور تاجر رہنما موجود تھے۔
ہارون اختر خان نے کہا کہ ٹیکس چوری کے بہت واقعات ہو رہے ہیں مگر ہم صرف ان لوگوں کے خلاف کاروائی کرتے ہیں جو حد سے گزر جائیں۔ جوشخص یا ادارہ ٹیکس چوری پر گرفت میں آنے کے بعد بھی ٹیکس ادا کرنے کیلئے تیار ہو جائے اسے گرفتار نہیں کیا جاتا۔ حکومت اب بھی پراپرٹی کی ایک چوتھائی ویلیو پر ٹیکس لے رہی ہے جبکہ دیگر بہت سے شعبوں کو مراعات دی گئی ہیں ۔کم شرح سود کی وجہ سے نجی شعبہ پہلے سے دگنے قرضے لے رہا ہے جبکہ دیگر اقدامات کی وجہ سے پاکستانی معیشت ترقی کر رہی ہے جسکے گواہ کئی بین الاقوامی ادارے ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک دو فیصد یا اس سے بھی کم شرح سود پر قرض دینے کو تیار ہے جو اس ادارے کا حکومت کی اقتصادیوں پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں تیل کی قیمت جنوبی ایشیاء میں سب سے کم ہے، پانچ ماہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا گیا ہے جبکہ فرٹیلائیزر پر سیلز ٹیکس سترہ فیصد سے کم کر کے پانچ فیصد کر دیا گیا ہے جس سے قیمت کم ہوئی ہے جسکا نتیجہ زیادہ زرعی پیداوار ہو گا۔ اسی طرح زرعی ادویات سمیت متعدد اشیاء پر ٹیکس کم کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیرون ملک سرمایہ رکھنا اور سرمایہ کاری مشکل ہوتی جا رہی ہے اسلئے پاکستانی تاجر اپنا سرمایہ ملک میں رکھیں اور سرمایہ کاری بھی ملک میں ہی کریں۔انھوں نے کہا کہ چار سال میں غیر ملکی قرضے ایک سو دس ارب ڈالر تک پہنچنے کا دعویٰ کرنے والے غلط بیانی کر رہے ہیں۔چار سال میںجی ڈی پی کا حجم ، سرمایہ کاری اور برامدات بھی بڑھیں گی جسے انھوں نے نظر انداز کیا ہے جبکہ قرضوں کی اوسط شرح سود تین فیصد ہے۔ پاکستان کا جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کا حجم صرف بیس فیصد ہے جو تشویشناک نہیں۔ہارون اختر خان نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرئوف عالم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ملک بھر کی کاروباری برادری کی نمائندگی کا حق ادا کر دیا ہے اور ایف پی سی سی آئی کیپیٹل ہائوس کا آپریشنل ہونے کا کریڈٹ ان کو جاتا ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی معیار کا آفس ہے جہاں ہر قسم کی سہولیات موجود ہیں اور اس کی وجہ سے ایف بی آر اور کاروباری برادری میں قربت بڑھے گی جو ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.