Live Updates

تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی فائونڈر گروپ کی مشترکہ سیشن میں عدم شرکت پر ترک صدر سے معذرت

بدھ 16 نومبر 2016 21:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی فائونڈر گروپ نے آج( جمعرات کو ) اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے مشترکہ سیشن میں عدم شرکت کے باعث ترک صدر طیب اردگان سے معذرت کرلی ہے۔ اس سلسلے میں ترک صدر طیب اردگان کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آپ مسلم ممالک کے محسن ہیں۔ آپ کی پاکستان آمد ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

(جاری ہے)

خط کے متن کے مطابق پارلیمنٹ میں خطاب پر پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر ہم آپ سے معذرت چاہتے ہیں۔ ترکی وہ ملک ہے جس نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ اختلافات پر کسی بھی غیرملکی مہمان کی آمد پر پی ٹی آئی کے احتجاج کا جواز نہیں بنتا لیکن پی ٹی آئی کے نظریاتی ارکان اسمبلی اور رہنمائوں سمیت کارکنان آپ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ (اے ملک)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات