Live Updates

وزیراعظم کے بچوں کے سپریم کورٹ میں قطر کے شہزادے کا خط پیش کیا جا نا قومی سیاست میں مشکوک کردار کی انٹری ہے، لیگی قیادت کا انداز غیر سنجیدہ، (ن) لیگ سیاسی شہید بننا چاہتی ہے ، توقع ہے عمران خان تر ک صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کا بائیکاٹ نہیں کریں گے

جمعیت علماء اسلام (ف )کے مرکزی رہنما مولانا محمد اجمل قادری کی ملتان میں پریس کانفرنس

بدھ 16 نومبر 2016 21:08

وزیراعظم کے بچوں کے سپریم کورٹ میں قطر کے شہزادے کا خط پیش کیا جا نا ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف )کے مرکزی رہنما مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بچوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں قطر کے شہزادے کا خط پیش کیا جا نا قومی سیاست میں مشکوک کردار کی انٹری ہے۔ اس لئے وہ دستاویز پیش ہونے چاہیئں جس سے حقیقی نتائج سامنے آ سکیں جمہوری عمل یقینا مکمل ہو گالیکن (ن) لیگ کی قیادت کا انداز غیر سنجیدہ ہے خواجہ آصف کے بیانات سے لگتا ہے کہ (ن) لیگ سیاسی شہید بننا چاہتی ہے۔

عمران خان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ پاکستان اور ترکی دوستی کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہو ئے ترک صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔ وہ بدھ کو ملتان آمد پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر دیگر رہنما مولانا قاری محمد بلال قادری، جہانزیب خان ایڈووکیٹ بھی ہمراہ تھے مولانا محمد اجمل قادری نے مزید کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت امریکہ کی طرف سے غیر ضروری تھپکی دینے کے نتیجے میں آگئی لیکن تمام بہترین اقدامات کا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے ان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ میاں نواز شریف کا خاندان اور تحریک انصاف پانامہ مسئلے پر سنجیدگی اپنائیں۔ جو جماعت اسلامی کے قائد سراج الحق نے اختیار کی ہے اس سے قومی سیاست میں تشنگی ابھرتی ہے بڑے سے بڑے قومی مسئلے کو شائستہ انداز میں مل کر کرنے سے معاملات پایہ تکمیل تک پہنچتے ہیں اس وقت سپریم کورٹ کے پاس مختلف سیاسی رہنمائوںمیاں نواز شریف، عمران خان اور جہانگیرترین سے متعلق نااہلی کے کیسز ہیںہم یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی سماعت کو الیکشن کمیشن کے سپرد کیا جانا ہی معاملے کا حل ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی ایک علاقائی جماعت کی قیادت ان کے منصب سے کم تر ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبہ وزیراعظم نہیں بناتے لیکن صوبے بنانے والے وکیل ہوں تو صوبہ ضرور بنے گا پاکستان بھی ایک وکیل نے بنایا تھا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی وکلاء کے ساتھ ہے جنوبی پنجاب سے ججز کی تقرری نہ ہونے اور الگ صوبے کے قیام کی تحریک کے سلسلے میں وکلاء کو سپورٹ کرتے ہیں اور ان سے اظہاریکجہتی کے لئے میں ضرور جائوں گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات