شریف برادران کرپشن ‘ لوٹ کھسوٹ اور جھوٹ کا حساب دے رہے ہیں ‘ نئے پاکستان کے قیام کو اب کوئی روک نہیں سکتا

تحریک انصاف کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر کا تقریب سے خطاب

بدھ 16 نومبر 2016 21:07

شریف برادران کرپشن ‘ لوٹ کھسوٹ اور جھوٹ کا حساب دے رہے ہیں ‘ نئے پاکستان ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ آنے والا وقت صرف تحریک انصاف کا ہے ۔ نئے پاکستان کے قیام کو اب کوئی روک نہیں سکتا۔ شریف برادران اپنی کرپشن ، لوٹ کھسوٹ اور جھوٹ کا حساب دے رہے ہیں ۔ الف لیلیٰ کی رومانوی کہانیاں ثابت کررہی ہیں کہ پانامہ لیکس پر فتح حق اور سچ ہی کی ہوگی ۔

ملتان میں بلدیاتی مخصوص نشستوں پر پارٹی امیدواروں کی کامیابی عمران خان کی جدوجہد و نظریہ کی کامیابی ہے ۔ وہ بدھ کی شام ضلعی سیکرٹریٹ ملتان میں پاکستان تحریک انصاف ضلع ملتان کی جانب سے مخصوص نشستوں پر نومنتخب اراکین کے اعزاز میں منعقدہ ایک عصرانہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر الگ الگ اظہار خیال کرتے ہوئے ابراہیم خان ( ڈپٹی سیکرٹری جنرل) ، ظہیر الدین خان علیزئی ( ممبر صوبائی اسمبلی ) ، اعجاز حسین جنجوعہ ( ضلعی صدر) ، خالد جاوید وڑائچ ( سینئیر نائب صدر جنوبی پنجاب) ، عون عباس بپی ( ریجنل سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب) ، ڈاکٹر اختر ملک ، معین قریشی ، رانا عبدالجبار ، جواد امین قریشی اور یوسف ڈمرا نے کہا کہ پانامہ لیکس اور ڈان لیکس کا بخیر انجام سے ہی ملک و قوم کو خوشحالی میسر آئے گی اور قوم کو ڈاکوئوں ، لٹیروں اور نام نہاد جمہوری رہنمائوں سے نجات حاصل ہوگی ۔

(جاری ہے)

قوم کی نظریں عدالت عظمیٰ پر لگی ہیں اور توقع ہے کہ عدالتی وقار ملکی وقار کو بھی بحال کرے گا۔ملتان میں مخصوص نشستوں کے انتخاب پر ن لیگ کامیاب ہوکر بھی ہار گئی ہے اور اب عام انتخابات میں ن لیگ سمیت تحریک انصاف کے مدمقابل ہر سیاسی جماعت چاروں شانے چت ہوگی ۔ تقریب میں نو منتخب اراکین ذہین کنول ، سعدیہ بھٹہ ، شوکت مسیح ، سبین گل خان ، قربان فاطمہ ، بلال خان ، لیاقت رشید اور جاویدہ رحمان کو پارٹی رہنمائوں و کارکنان نے پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی کھلائی ۔

تقریب میں سلیم اللہ خان ، بابر شاہ ، ججی ڈوگر ، رانا عارف ، حسن خان علیزئی ، ملک عاصم ڈہیڑ ، سلیم بخاری ، فرخ زبیر ، بابر کھوکھر ،نسیم خان ، شا نواز، آصفہ سلیم ، اسلم سعید قریشی ، رائو امجد، فاطمہ اعجاز، ملک شفیق ، ارشاد سیال ، سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی