ضلعی صدرانجمن تاجر ان کا ریتلہ منڈی میں لگنے والی آگ پر اظہار ہمدردی

بدھ 16 نومبر 2016 21:02

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) انجمن تاجر ان کے ضلعی صدر سلیم خان علی زئی نے ریتلہ منڈی میں بیکری اینڈ سٹور پر لگنے والی آگ پر دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی او اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرہ تاجروں کیلئے امداد کا اعلان کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گیس لیکج کی وجہ سے زاہد اور عارف کا بیکری سٹور جس میں لاکھوں روپے کی اشیاء تھیں جل گئیں ۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران کے صدر نے جائے وقوعہ کے دورے کے موقع پر کیا سلیم خان علی زئی نے کہا کہ آگ کی وجہ سے دونوں بھائیوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا جس کو پورا کرنا ان کے بس کی بات نہیں سلیم خان علی زئی نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ،ایم پی اے جہانگیر خانزادہ اور ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت سے مذکورہ تاجروں کے نقصان کے ازالے کیلئے اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں تاکہ متاثرہ تاجر اپنے پاو،ْں پرکھڑا ہو سکیں۔ سلیم خان علی زئی نے متاثرہ تاجروں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔