ٹوبہ ٹیک سنگھ،لاہور ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات، سپورٹس سٹیڈیم جھنگ روڈ میں رسہ کشی کے مقابلہ جات

بدھ 16 نومبر 2016 20:53

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کے سلسلہ میں سپورٹس سٹیڈیم جھنگ روڈ میں رسہ کشی کے مقابلہ جات منعقد ہوئے رسہ کشی کے مقا بلہ جات کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد نواز تھے، رسہ کشی کے مقابلہ جات میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی چاروں تحصیلوں کی عدالتوں کے اہلکاروں نے حصہ لیا،ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم کا مقابلہ گوجرہ کے ساتھ اور کمالیہ کا مقابلہ پیرمحل کے ساتھ ہوا ان مقابلہ جات میںگوجرہ کی ٹیم نے تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم کو جبکہ پیرمحل کی ٹیم نے کمالیہ کو ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئیں دوسے میچوں کی طرح فائنل میچ بھی کانٹے دار رہا جس میں دونوں جانب کی کھلاڑیوں نے خوب ذور لگایا اس دوران تماشائیوں نے کھلاڑیوں کو خوب داد دی رسہ کشی کے مقابلہ جات میں سب سے دلچسپ انداز کمپیز کا تھااُن کی اردو اور پنجابی کمپیرنگ سے شائقین بہت محظوظ ہوئے کمپیرنگ کے فرائض سول ججزرانا محمد سہیل ریاض اور عامر شہزاد خان نے انجام دئیے مقابلہ جات کے دورا ن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد نواز،ایڈیشنل سیشن صاحبان نعیم عامر،سہیل انجم ،ملک شفیق، سینئرسول جج سجاول خان سول جج صاحبان صابر حسین ڈاہر،آصف نیاز،محمد علی گجر،طاہر منظور ،محمد وسیم احمد،طاہر منظور،محترمہ طاہرہ پروین چیمہ و دیگر جج صاحبان ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن بلوچ،میڈیا کے نمائندگان کے علائوہ لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ، بعدازاںڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد نواز نے رسہ کشی کے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والو ں میں انعامات بھی تقسیم کیی

متعلقہ عنوان :