حکومت بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیئے جائین ، عوام کے مینڈیٹ پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا،جیل میں ساتھیوں نے میری ہمت بڑھائی ،میرے ساتھیوں پر بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں،ا ن کو بھی ختم کیا جائے

ْمیئرکراچی وسیم اختر کی جیل سے رہائی کے بعد مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیاسے گفتگو

بدھ 16 نومبر 2016 20:20

حکومت  بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیئے جائین ، عوام کے مینڈیٹ پر پورا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) میئرکراچی وسیم اختر نے حکومت سے بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اورمیں اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا،جیل میں میرے ساتھیوں نے میری ہمت بڑھائی میرے ساتھیوں پر بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں،ا ن کو بھی ختم کیا جائے۔وہ بدھ کو جیل سے رہائی کے بعد مزارقائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر فاروق ستار اور دیگر ایم کیو ایم کے رہنما بھی ان کے ساتھ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہر مذہب،زبان بولنے والے لوگ موجود ہیں اور سب نے مجھے ووٹ دیا ہے،میں سیاست سے بالاتر ہوکر ان سب کی خدمت کروں گا۔وسیم اختر نے کہا کہ میں اپنے مینڈیٹ کی پاسداری اور کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔میئر کراچی نے کہاکہ جیل میں میری ساتھیوں نے میری بہت ہمت بڑھائی،میرے ساتھیوں پر بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں،دعاگو ہوں کہ ان کو بھی جلد رہائی ملے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیئے جائیں،ہم شہر کی بہتری اور امن قائم کرنے کیلئے کام کریں گے۔(خ م)

متعلقہ عنوان :