پنجاب یونیورسٹی میں تحقیقی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تھامسن رائٹرز

بدھ 16 نومبر 2016 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) سائنس اور دیگر مضامین میں جدید اور قابل اعتماد تحقیق سے متعلق بین الاقوامی ادارے تھامسن رائٹرز نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں پنجاب یونیورسٹی میں تحقیقی سرگرمیوں کے باعث بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ مو،ْقر جرائد میں یونیورسٹی اساتذہ کے تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس بات کا اعتراف تھامسن رائٹرز کے کویت، قطر، یو اے ای، اومان اور پاکستان میں ’کی اکاو،ْنٹ مینیجر -‘ ایولین ہرسیو نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ اور تھامسن رائٹرز کے اشتراک سے الرازی ہال میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز اور صدور شعبہ جات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں تکنیکی بریفنگ دیتے ہوئے ایولین ہرسیونے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں اور محققین کے تحقیقی مقالہ جات ٹاپ رینکنگ جرنلز میں شائع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2006 سے 2010 کے درمیان 1067 تحقیقی مقالہ جات شائع ہوئے تھے جبکہ یہ تعداد 2012 سے 2016 کے عرصے کے دوران بڑھ کر 2648 ہو گئی ہے جو کہ لائقِ تحسین ہے اور اس شاندار کامیابی پر ڈاکٹر مجاہد کامران مبارکباد کے مستحق ہیں

متعلقہ عنوان :