جماعت اہلسنّت کے صوبائی عہدیداران کی نامزدگی مکمل
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 16/11/2016 - 20:15:05 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 20:15:03 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 20:14:59 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 20:14:57 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 20:14:54 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 20:14:48 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 20:12:00 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 20:11:57 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 20:11:56 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 20:11:41 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 20:06:34
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

جماعت اہلسنّت کے صوبائی عہدیداران کی نامزدگی مکمل

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر پیر سید مظہر سعید کاظمی اور مرکز ی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے باہمی مشورہ سے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت میں نئے تنظیمی سیشن کیلئے عہدیداران نامزد کردیئے ہیں۔ جماعت اہلسنّت کے ترجمان کے مطابق مفتی محمد اقبال چشتی کو امیر صوبہ پنجاب، علامہ حافظ فاروق خان سعیدی کو ناظم اعلی پنجاب، پیر سید خلیل الرحمن شاہ کو آ رگنائزر پنجاب، پیر سید سردار علی شاہ کو امیر صوبہ سندھ ، علامہ محمد اکرم سعیدی کو ناظم اعلی سندھ ، علامہ فضل جمیل رضوی کو امیر صوبہ خیبر پختون خوا، حافظ محمد زبیر اعوان کو ناظم اعلی خیبر پختون خواہ، ڈاکٹر شمس الرحمن شمس کو آرگنائزر خیبر پختون خواہ ، پیر سید غلام یٰسین شاہ کوامیر آزاد کشمیر ، علامہ بشیر القادری کو ناظم اعلی آزاد کشمیر ، علامہ سید اسحاق نقوی کو آرگنائزر آزاد کشمیر ، پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی کو امیر وفاقی علاقہ جات ، محمد عبید ستی کو ناظم اعلی وفاقی علاقہ جات اور ریا ض احمد کو آر گنائزر گلگت بلتستان نامزد کیا گیا ہے۔

جبکہ بلوچستان کے عہدیداروں کی نامزدگی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
16/11/2016 - 20:14:48 :وقت اشاعت