وزیراعلیٰ پنجاب کی بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات میں کامیاب ہونیوالے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو مبارکباد

ْ مخصوص نشستوںکے انتخابات میں بھی خدمت ،امانت ،دیانت اور شفافیت کی سیاست کی جیت ہوئی ہے منفی سیاست کے علمبرداروں کو اپنی پے درپے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چا ہیے :شہبازشریف

بدھ 16 نومبر 2016 20:11

وزیراعلیٰ پنجاب کی بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے میونسپل کارپوریشنوں اورضلع کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات میں کامیاب ہونیوالے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو مبارکبادی ہے اور کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے مختلف مراحل میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مخصوص نشستوںکے انتخابات میں بھی خدمت ،امانت ،دیانت اور شفافیت کی سیاست کی جیت ہوئی ہے اور الزام تراشی،جھوٹ اورمنفی سیاست کرنے والوں کو مخصوص نشستوں کے انتخابات میں بھی بری طرح شکست ہوئی ہے۔

انہوںنے کہا کہ منفی سیاست کے علمبرداروں کو اپنی پے درپے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چا ہیے کیونکہ الزام تراشی کی سیاست کی شفافیت اور خدمت کی سیاست کے سامنے کوئی حیثیت نہیں